Get Alerts

پاکستان نے 21ویں ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ کا ٹیم ٹائٹل جیت لیا

پاکستان نے 21ویں ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ کا ٹیم ٹائٹل جیت لیا

لاہور: پاکستان نے سکریبل کے عالمی مقابلوں میں ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے 21ویں ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ کا ٹیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ پاکستان کی اس ایونٹ میں ساتویں عالمی ٹیم چیمپئن شپ فتح ہے۔

چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سب سے زیادہ ٹرافیاں اپنے نام کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ انفرادی مقابلے میں آسٹریلیا کے دینتھ فرنینڈو عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کے تین کھلاڑی انفرادی مقابلوں میں ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ احمد سلمان نے انڈر 16 کیٹیگری کا عالمی ٹائٹل جیتا، جبکہ احد صولت فاطمی نے انڈر 14 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انڈر 12 کیٹیگری میں پاکستان کے مصطفیٰ فرحان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان کے کم عمر کھلاڑی تیمور وسیم نے بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے انڈر 10 کیٹیگری کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تیمور وسیم نے گزشتہ سال بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 8 ورلڈ ٹائٹل جیتا تھا۔

21ویں ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ میں 11 ممالک کے 183 کھلاڑیوں نے شرکت کی، جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا۔

ٹیگز: