احتساب عدالت نے شہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈمنظور کرلیا

احتساب عدالت نے شہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈمنظور کرلیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد:احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈمنظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ کیلئے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے نیب عدالت کو تحریری درخواست جمع کرائی تھی ۔

قومی اسمبلی اجلاس کیلئے شہباز شریف کو موٹر وے سے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔شہبازشریف کی اسلام آباد رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔خیال رہے کہ شہباز شریف آشیانہ سکینڈل میں گرفتار ہیں۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج محمد اعظم نے راہداری ریمانڈ کی منظور ی دی۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی اجلاس کیلئے اپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔