حکومت کی سمت کا پتہ چلے گا، لیکن اسے وقت تو دیا جائے:اعتزاز احسن

حکومت کی سمت کا پتہ چلے گا، لیکن اسے وقت تو دیا جائے:اعتزاز احسن
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن حکومت کو وقت دینے کے حامی نکلے۔


لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے حکومت کی سمت کا پتہ چلے گا، لیکن اسے وقت تو دیا جائے۔ وزراءکے آپس میں اختلافات کوئی بڑی بات نہیں۔

100 دن صدارتی نظام میں دیئے جاتے ہیں، پارلیمانی نظام میں نہیں کیونکہ صدارتی نظام میں صدر کے پاس لامحدود اختیارات ہوتے ہیں جبکہ پارلیمانی نظام میں تمام فیصلے پارلیمنٹ کرتی ہے۔


اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا کہ سندھ آہنی دیوار کی طرح پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے، جبکہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت تھی، اب تحریکِ انصاف کی ہے۔ سندھ میں سالہا سال سے عوام پیپلز پارٹی کو منتخب کر رہے ہیں، اسی وجہ سے لوگ گھبرا رہے ہیں۔