Get Alerts

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی
کیپشن: بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے ایک بات پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 55 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نےشہری آبادی کومارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نےجان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سےزخمی خاتون کوطبی امداد دی جارہی ہے۔

خیال رہے گزشتہ رات بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی۔