انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار ،سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر تھی 

Pakistan Police, Peshawar Police arrested

پشاور پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مطلوب مبینہ دہشتگرد کوگرفتار کرلیا ،حکومت نے گرفتار دہشتگرد کی سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر کی تھی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڈھ بیر  میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو دہشتگردی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب  مبینہ دہشتگرد سرفراز عرف فرازے کو گرفتار کرلیا ۔

ملزم پولیس کو دہشت گردی، پولیس پر حملے، قتل مقاتلے اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ،حکومت نے گرفتار مبینہ  دہشت گرد کی سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی تھی ۔

مبینہ دہشت گرد 2012 میں انقلاب چوکی  پولیس ٹیم پر حملے میں بھی ملوث ہے جس میں سب انسپکٹر مرسلین خان شہید ہوئے  تھے ۔