الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا، میڈیا  پر گردش کرنیوالا شیڈول جعلی قرار

الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا، میڈیا  پر گردش کرنیوالا شیڈول جعلی قرار
سورس: file

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن  کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا  پر گردش کرنیوالا شیڈول جعلی  ہے، الیکشن کمیشن نے الیکشن کا شیڈول ابھی جاری نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہناہے کہ پرنٹ والیکٹرانک میڈیا پر وقتاً فوقتاً الیکشن کے حوالے سے جھوٹے بیانات جاری ہو رہے ہیں۔

ترجمان نے میڈیا پر گردش کرتے بیانات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقامی اخبار میں شائع بیان گمراہ کن ہے۔کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن سے کسی بھی منسوب بیان پر توجہ نہ دی جائے اور نہ ہی ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان سمجھا جاۓ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میڈیا پر انتکابات کے حوالےسے جھوٹے بیانات کی پرزور تردید کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں