عمران خان 2 نمبر لیڈر، سیاسی سیلز مین اور ہروقت بکنے کیلئے تیار ہوتا ہے اسی لیے کارکن اور رہنما چھوڑ گئے: خواجہ آصف 

عمران خان 2 نمبر لیڈر، سیاسی سیلز مین اور ہروقت بکنے کیلئے تیار ہوتا ہے اسی لیے کارکن اور رہنما چھوڑ گئے: خواجہ آصف 

سیالکوٹ: سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان دو نمبر لیڈر اور سیاسی سیلزمین ہے اسی لیے کارکن اور لیڈر اسے چھوڑ رہے ہیں۔ 

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر خواجہ آصف نے کہا کہ عمران کی باقیات کہہ رہی ہیں ان کے لیڈروں پہ ظلم ہوا ہے اس لئے وہ سیاست یا پارٹی چھوڑ رہے ہیں ۔وفاداریاں بدل رہے ہیں اور ان نام نہاد مظلوموں کی وڈیو بنا کر ظلم کی داستانیں سنا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ذاتی یا سیاسی زندگی میں وفا نام کی کوئی روایت نہیں یہی وجہ بنی کی مشکل وقت میں اس کے قریب ترین ساتھی اسے چھوڑ گئے ۔اگر لیڈر وفا کا استعارہ ہو تو ورکر مشکل اور آزمائش کاٹ لیتا ہے جب لیڈر دو نمبر ہو ایک سیاسی سیلز مین ہو اقتدار کے لئے ہر وقت نیلام ہونے کے لئے تیار ہو تو ورکر  خزاں کے پتوں کے طرح جھڑتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں نواز شریف اور اس کے ورکروں کیساتھ کیا نہیں ہوا عمران خان نے ذاتی نگرانی میں انکو ظلم کا نشانہ بنایا۔ جلسوں اور تقریروں میں دھمکیاں دیتا رہا۔ بچوں اور خواتین کو عدالتوں اور جیلوں میں گھسیٹا۔ ورکر کی عزت عمران کرتا تو وہ آزما ئش بھگت لیتے اس نے تو ورکر کو یہ عزت دی کہ پارٹی کے کسی پرانے وفادار پہ اعتبار نہ کیا اور پی پی پی سے ایک سال قبل ادھار لیا وکیل چئیرمین بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ  9مئی کو ریاست سے بغاوت اور افواج پہ حملہ ترتیب دیا۔ عدلیہ کو گالی دیتا رہا۔ اقتدار کی اندھی خواپش کی قربان گاہ پہ ورکر بلی چڑھا دیے۔  دونوں ہاتھوں سے ملک کو لاوارث سمجھ کے لوٹتا رہا۔ مشکلیں ہم نے کاٹیں عمران خان کے اندھے انتقام کا نشانہ بنے مگر سامنے مثال نواز شریف تھا۔ جس کے عزم نے حوصلہ دیا اللہ نے صبر دیا اور ہمارے جیسے ورکروں کی عزت اور بھرم رکھا۔

مصنف کے بارے میں