Get Alerts

اعظم تارڑ کی خیبرپختونخوا حکومت کو پارا چنار کے مسئلے پر گورنر کے ساتھ مشاورت کا مشورہ

اعظم تارڑ کی خیبرپختونخوا حکومت کو پارا چنار کے مسئلے پر گورنر کے ساتھ مشاورت کا مشورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں مشورہ دیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ مل کر پارا چنار کے مسائل پر بات کرے۔

انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں ہونے والے واقعات پر قوم میں غم و غصہ ہے اور وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 اعظم تارڑ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو دھمکیاں دینے کے بجائے فوری طور پر امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے اقدامات کرنے چاہیے۔

ٹیگز: