Get Alerts

 پاکستان ایک بار پھر نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، مخالفین کو جواب دینا آتا ہے:بلاول بھٹو

 پاکستان ایک بار پھر نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، مخالفین کو جواب دینا آتا ہے:بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایف پی سی سی آئی اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ مظفر گڑھ میں ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی کامیابی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان سے بھی پہلے جیت حاصل کی تھی، لیکن ہمارا امیدوار ایم این اے نہیں بن سکا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، تاہم مخالفین کو جواب دینا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی اور بھارت اب کبھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا۔

ٹیگز: