Get Alerts

پی ٹی آئی  کے لیے سیاسی ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا ،معاملات پوائنٹ آف نوریٹرن تک پہنچ چکے ہیں: اختیار ولی خان

 پی ٹی آئی  کے لیے سیاسی ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا ،معاملات پوائنٹ آف نوریٹرن تک پہنچ چکے ہیں: اختیار ولی خان

اسلام آباد:وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان  کا کہنا ہے کہ   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے سیاسی ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا ہے اور معاملات پوائنٹ آف نوریٹرن تک پہنچ چکے ہیں۔ پاک فوج کی قیادت کے ساتھ ساتھ راولپنڈی کے مقامی کونسلر بھی پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے سے گریزاں ہیں۔

 اختیار ولی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  پی ٹی آئی کو لاشیں چاہئیں تاکہ مردہ سیاست کو زندہ کیا جا سکے"۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں پر بھی پاک فوج کی قیادت پر حملوں کا الزام عائد کیا۔اختیار ولی خان نے خیبر پختونخوا حکومت اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کا بھی ذکر کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو "لنڈے کا وزیراعلیٰ" قرار دیا۔

ٹیگز: