Get Alerts

 پی ٹی آئی کے بعض عناصر بھارت کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور ملک میں انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں: عون چودھری 

  پی ٹی آئی کے بعض عناصر بھارت کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور ملک میں انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں: عون چودھری 

اسلام آباد: وزیرِ مملکت اور آئی پی پی کے رہنما عون چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بعض عناصر بھارت کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور ملک میں انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے غیرسنجیدہ افراد کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔

عون چودھری کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک بیٹھے کچھ لوگ ڈالرز کے عوض اپنے وطن سے غداری کر رہے ہیں اور نفرت انگیز بیانیہ بنا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں آگ لگانا، جلاؤ گھیراؤ اور افراتفری پھیلانا ہے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ملک میں نفرت اور انتشار پھیلانے والے گروہوں کو جلد بےنقاب کیا جائے گا، جبکہ انہیں اصل تکلیف پاکستان کی ترقی اور استحکام ہے۔

ٹیگز: