بچا کھچا کھانا بیچنے کے لیے سپر مارکیٹ کھل گئی

بچا کھچا کھانا بیچنے کے لیے سپر مارکیٹ کھل گئی

میونخ:کبھی آپ نے سوچا ہے کہ آپ کا بچا ہو ا کھانا بک سکے گا نہیں نا مگر اب ایسا ممکن ہو گیا ہے ۔کہ اب بچا ہوا کھانا باقاعدہ طور پر بکے گا بھی اور کھایا بھی جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں پہلی بار ایک ایسی سپرمارکیٹ کھل گئی ہے جہاں ’فالتو‘یعنی بچا ہوا کھانا وغیرہ فروخت کیا جائے گا جہاں خاص بات یہ ہے کہ قیمت خریدارکی مرضی کا ہوگی۔

ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی میں اس سپرمارکیٹ کا کھلنا ایک ایسے معاشرے کی جانب ایک چھوٹا قدم ہے جہاں ’’کوئی شے ضائع‘‘کرنے کو برداشت نہیں کیا جاتا جبکہ جرمنی نشریاتی ادارے کے رپورٹر ایرین بانوس روئز کے بقول یہ سماجی شعورکے حوالے سے ایک بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔