کراچی کنگز ، پشاور زلمی کیخلاف ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار

کراچی کنگز ، پشاور زلمی کیخلاف ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار

دبئی : پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز، پشاور زلمی کیخلاف مشکلات کا شکار۔کراچی کنگز میں جتنے برے نام اتنا ہی ناکام ہو گئے۔ بڑے نام اپنی ٹیم کا اچھا آغاز فراہم  کرنے میں ناکام ہو گئی۔  کراچی کنگز نے ابتدائی 9 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر40رنز بنا لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر کراچی کنگز بیٹنگ کرنے کیلئے میدان میں آئی تو پشاور زلمی نے کھلاڑیوں کو سنبھلنے کا موقع ہی دیادو رنز پر دو کھلاڑی پولین پہنچا دیئے ۔کراچی کنگز کی جانب سے شاہ زیب حسن اور کرس گیل نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن پشاور زلمی کے باولر محمد حفیظ نے شاہ زیب حسین کو صفر پر ہی پولین کی راہ دکھا دی ۔تیسر ےنمبر پر آنے والے بابر اعظم کو حسن علی نے سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور 1رن پر پولین پہنچا دیا ۔کرس گیل کا بلا بھی نہ چلا اور صرف 2رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ سنگا کارا بھی 5سکور بنا کر پولین لوٹ گئے ۔

اس وقت وکٹ پر روی بوپارہ اور شعیب ملک ھڑے ہیں جن سے ٹیم کو کافی توقعات ہیں۔