کامران اکمل نے اپنی فٹنس کا کریڈٹ والد کو دے دیا

کامران اکمل نے اپنی فٹنس کا کریڈٹ والد کو دے دیا
کیپشن: kamran akmal special interwie کامران اکمل خصوصی انٹرویو

لاہور:سابق کپتان اور وکٹ کیپر کامران اکمل نے اپنی فٹنس کا کریڈٹ والد کو دے دیا ، کہا کہ کرکٹر نہ ہوتا تو ویلڈر ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور وکٹ کیپر کامران اکمل نے اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ان کی فٹنس کا کریڈٹ والد کو جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر وہ کرکٹر نہ ہوتے تو ویلڈر ہوتے ، فٹنس کا کریڈٹ والد کی سخت ٹریننگ کو دیا ، کامران نے کہا ٹیم میں سب سے زیادہ خطرہ چھوٹے اکمل سے محسوس لگتا ہے۔

زلمی سٹار کے اس خصوصی انٹرویو میں کامران نے بتایا کہ خاتون فین کی کال آنے پر بیگم کی ناراضگی کا سامنا بھی ہوتا ہے ، کامران نے زلمی ٹیم کو ایک فیملی قرار دیا ، کہا سبھی بیسٹ فرینڈز ہیں۔