الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات سے قبل ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لے:جماعت اسلامی

الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات سے قبل ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لے:جماعت اسلامی
کیپشن: jamait e islaami siraaj ul haq جماعت اسلامی سراج الحق

اسلام آباد:جماعت اسلامی کا سینیٹ انتخابات سے قبل ہارس ٹریڈنگ پر نوٹس لینے کا مطالبہ ، سراج الحق نے کہا کہ دیانتدار قیادت ہی ملک کو بچا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات سے قبل ہارس ٹریڈنگ پر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ دیانتدار قیادت ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے ، ملکی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کو روکنا ہمارا فرض ہے۔