Get Alerts

چین نے پاکستان کو معیشت کی بحالی کے تعاون کی یقین دہانی کرادی

چین نے پاکستان کو معیشت کی بحالی کے تعاون کی یقین دہانی کرادی
سورس: File photo

اسلام آباد،چین نے پاکستان کو معیشت کی بحالی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق چین نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف کوششوں، معیشت کی بحالی اور سماجی ترقی میں پاکستان کی ضروریات کے مطابق اس سے تعاون جاری رکھے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وین بن نے منگل کے روز بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کروائی۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کورونا وائرس کی وباء پھوٹنے کے بعد سے ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں اور یہ ٹھوس اقدامات ہماری سدا بہار دوستی کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا ہم ایک ساتھ اپنی تقریبات کی سرگرمیوں کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے اور اپنے باہمی تعلقات کو نئی قوت دیں گے۔

ٹیگز: