وائس آف پاکستان کرکٹ 2022، نئے کمنٹیٹر کی تلاش کا آغاز آج سے ہو گا

وائس آف پاکستان کرکٹ 2022، نئے کمنٹیٹر کی تلاش کا آغاز آج سے ہو گا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ وائس آف پاکستان کرکٹ 2022 کے تحت منتخب کمنٹیٹر کو فائنل میں کمنٹری کا موقع دیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نئے کمنٹیٹر کی تلاش کا آغاز آج سے کر رہا ہے اور اس سلسلے میں آج سے ڈیجیٹل مہم شروع ہو گی۔

کرکٹ کمنٹری میں اپنا کیرئیر بنانے والے خواہشمند افراد کے لئے نادر موقع ہے کہ وہ اپنی آواز کا جادو دکھا کر نہ صرف انعام حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اس فیلڈ میں اپنا کیرئیر بھی بنا سکتے ہیں۔

1bfb4fc7dc595dd9144b19342c162306

پاکستان کرکٹ بورڈ کی وائس آف پاکستان کرکٹ 2022 کی ڈیجیٹل مہم کے لئے خواہشمند افراد کو اپنی کمنٹری کی وڈیو جمع کرانی ہو گی۔

وائس آف پاکستان کرکٹ 2022 کے لئے امیدوار کی کم سے کم عمر 18 سال تک رکھی گئی ہے اور امیدوار انگلش اور اردو دونوں زبانوں میں اپنے اسکلز کی وڈیو جمع کرا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ شارٹ لسٹڈ 20 بہترین افراد کا آڈیشن خود کریں گے۔

وائس آف پاکستان کرکٹ 2022 کے ٹائٹل کے خوش نصیب کمنٹیٹر کو پانچ لاکھ روہے انعدام دیا جائے گا اور پی ایس ایل 7 کے فائنل میں کمنٹری کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں