پی ٹی آئی کاجھوٹ بے نقاب ہوا، برطانیہ نے شہباز شریف کو کلین چٹ دی: حمزہ شہباز

پی ٹی آئی کاجھوٹ بے نقاب ہوا، برطانیہ نے شہباز شریف کو کلین چٹ دی: حمزہ شہباز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز  نے کہا ہے کہ کل  پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوا، 22 ماہ اکاؤنٹس منجمد ہونے کے بعد برطانیہ نے شہباز شریف کو کلین چٹ دی، اب عمران نیازی توشہ خانہ کا حساب اور فارن فنڈنگ کا جواب دیں۔

لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں کرپشن انڈیکس 16 پوائنٹ اوپر چلا گیا، حکومت نے غریب کو بھوکا مار دیا کرپشن میں 16 فیصد اضافہ کیا۔ملک کی  72سالہ تاریخ میں ایسے سنگین حالات کبھی نہیں ہوئے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان  ایٹمی قوت کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی زنجیروں میں جکڑوانے کا حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے جھوٹ سے کھاد، چینی نہیں ملتی، بنی گالہ سے اتریں اور جواب دیں ورنہ قوم آپ کا احتساب کرے گی،  آپ نے 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں کا جھوٹ بولا، عمران نیازی نے ٹی بوائز کے نام پر پیسے منگوائے اس کا حساب دیں۔

حمزہ شہباز نے کہا  کہ قوم سیاسی جماعتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران نیازی کی چھٹی ہونی ہے۔عمران نیازی کو آئینی طریقے سے ہٹانا قومی فرض بن چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں