ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کر لی

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کر لی

کراچی: پی ٹی آئی رہنما اور ٹیلی ویژن کی معروف شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ عامر لیاقت کے مطابق ان کی اہلیہ  کی عمر صرف 18 سال ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھا کہ' گزشتہ روز  18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے شادی ہوئی، ان کا تعلق لودھراں، جنوبی پنجاب کے ایک معزز نجیب الطرفین "سادات" خاندان سے ہے،  میں اپنے تمام خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں، برائے مہربانی ہمارے لیے دعا کریں.'

efbd4b5e444b943bd6419800def4755d

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبی انور نے ٹی وی میزبان سے اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

عامر لیاقت کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور نےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ لوگوں کو اپنی زندگی میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرنا چاہتی ہیں کہ ان کی عامر لیاقت سے 14 ماہ سے علیحدگی  ہے۔

 
 

2d7b449813fed134efe5079f18b980b0

 ان کے قریبی دوست احباب اور خاندان کے ارکان پہلے سے ہی یہ بات جانتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان 14 ماہ کے دوران رشتے میں پڑی دراڑیں ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں