Get Alerts

کامران اکمل نے قومی سلیکشن کمیٹی کا رکن بننے سے معذرت کر لی

کامران اکمل نے قومی سلیکشن کمیٹی کا رکن بننے سے معذرت کر لی

کراچی: کامران اکمل نے چیف قومی جونیئر سلیکٹر اور قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کی ذمہ داری سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں مجھے عہدہ دینے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اور سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ لیگ کے دوران نجی ٹی وی چینل کے ساتھ مصروفیات کے باعث فی الحال یہ ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتا اور میں نے پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد پی سی بی کو اپنی دستیابی کے حوالے سے آگاہ کروں گا جبکہ مستقبل میں مجھے عہدہ دینے کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔ 

ٹیگز: