این اے 88 کے26 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ

این اے 88 کے26 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ
سورس: file

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 خوشاب 2 کے انتخابی نتائج روک کر  26 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔ 


الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 88 کے 26 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ 15فروری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اس نشست سے آزاد امیدوار محمد معظم شیر 67800 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد اکرم خان 60170 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں