مسلم لیگ ن کی اکثریت کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کا پنجاب میں بھی حکومت بنانے کا اعلان

مسلم لیگ ن کی اکثریت کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کا پنجاب میں بھی حکومت بنانے کا اعلان

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے وفاق،خیبرپختونخوا اورپنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کر  تے ہوئے کہا ہے کہ  وزیراعظم کا اعلان عمران خان کریں گے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی اس فتح کو غلامی نامنظور کے نام سے منسوب کرتے ہیں . مخصوص نشستوں کے حصول کے لئے کسی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ جس کے پاس 50 سیٹوں کی اکثریت نہیں وہ حکومت بنانے کا بیان دیتے ہیں، وفاق میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

انہوں نےکہا کہ ن لیگ کے اعلانات کی مذمت اور انہیں مسترد کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام کی آواز کو دبانا ملک اور معیشت برداشت نہیں کرسکے گی۔  ہمارے پاس فارم 45 آچکے ہیں، مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج کا جلد از جلد اعلان کیا جائے، جہاں رزلٹ روکا گیا اس آر او آفس کے باہر احتجاج کرینگے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کارکنوں سے گزارش ہے کہ احتجاج حق ہے لیکن یہ پرامن ہونا چاہیے۔ آج رات 12 بجے تک نتائج کا اعلان نہیں ہوتا تو کل احتجاج کریں گے۔

ہمارا احتجاج پرامن ہو گا، مطالبہ ہے کہ حکومت بنانے دیں، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پاس 170 سیٹیں ہیں، الیکشن کمیشن 94 نشستیں تسلیم کررہاہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 39 قومی اسمبلی کی سیٹیں جیت چکے ہیں۔ کے پی اسمبلی میں ہمیں دو تہائی اکثریت حاصل ہو چکی ہے، دو دن میں مشاورت سے خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کا فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، 135 سیٹوں کے قریب ہم پنجاب میں نشستیں حاصل کر رہے ہیں،پنجاب میں بھی پی ٹی آئی سب سے آگے رہی۔

مصنف کے بارے میں