سابق آرمی چیف راحیل شریف کی اداکار گوہر ممتاز و انعم گوہر کے ساتھ تصویر سامنے آگئی

سابق آرمی چیف راحیل شریف کی اداکار گوہر ممتاز و انعم گوہر کے ساتھ تصویر سامنے آگئی
کیپشن: تصاویر :سوشل میڈیا

لاہور: سعودی عرب میں خدمات سر انجام دینے والے سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف جن کے بیٹے کی شادی کی تصاویر گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر اور ویڈیوز کو کافی پسند بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار جان ریمبو نے بھی دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

اب ان تصاویر کے بعد سابق آرمی چیف کی گلوکار و اداکار گوہر ممتاز اور ان کی اہلیہ اداکارہ انعم گوہر کے ساتھ بنائی گئی تصویر بھی سامنے آگئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس تصویر میں جنرل(ر) راحیل شریف گوہر ممتاز اور انعم گوہر کے درمیان میں کھڑے ہوئے ہمیشہ کی طرح اپنی شخصیت کی خوبصورتی کے نقطہ نظر کی مناسبت سے کافی خوش اور ہنستے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:"اکیلے انضمام الحق نے فواد عالم کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کی مخالفت کی "

شادی کی تقریب کے موقع پر بنائی گئی اس تصویر میں سابق آرمی چیف نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ کے ساتھ سرخ رنگ کی ٹائی پہنی ہوئی جبکہ ان کے ساتھ گوہر ممتاز نے بھی سرخ رنگ کا ہی پینٹ کوٹ پہنا ہوا ہے اور ان کی اہلیہ انعم گوہر نے نیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت اور پرکشش دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کی فیملی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

اس تصویر کے علاوہ بھی اداکار و اداکارہ نے اس تقریب کے دوران لی گئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر کی جن پر ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کے کمنٹس آئے۔

یہ بھی پڑھیں:دیپیکا پڈوکون کو انسٹاگرام کی مشہور ترین شخصیت ہونے کا اعزاز مل گیا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جبکہ ان کے بیٹے عمر کی شادی ہنڈا اٹلس کمپنی کے چیئرمین یوسف شیرازی کے قریبی رشتہ دار فاروق طور کی بیٹی مہک طور کے ساتھ انجام پائی۔ شادی میں اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں سمیت دوستوں نے شرکت کی تھی ۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں