Get Alerts

شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان پر کنٹینر جلانے کے الزام میں فرد جرم عائد

شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان پر کنٹینر جلانے کے الزام میں فرد جرم عائد

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے کیس میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا، جس کے بعد عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 17 فروری تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے اس سماعت کو کوٹ لکھپت جیل میں منعقد کیا۔

ٹیگز: