Get Alerts

چین نے 22.13 کلومیٹر طویل شاہراہ سرنگ بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی

چین نے 22.13 کلومیٹر طویل شاہراہ سرنگ بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی

بیجنگ : چین نے جدید انفراسٹرکچر کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 22.13 کلومیٹر طویل شاہراہ سرنگ تعمیر کر لی ہے، جس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ دیوہیکل سرنگ نہ صرف ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتی ہے، بلکہ اس نے سفر کے روایتی تصورات کو بھی بدل کر رکھ دیا ہے۔ جہاں پہلے پیچیدہ پہاڑی راستوں اور خطرناک موڑوں کی وجہ سے گھنٹوں کا سفر درکار ہوتا تھا، اب وہی فاصلہ چند لمحوں میں طے کیا جا سکے گا۔

اگرچہ ناروے کی لیئرڈل سرنگ 24.5 کلومیٹر کی لمبائی کے ساتھ دنیا کی طویل ترین سرنگ ہے، مگر چین کی یہ سرنگ تیز رفتار ایکسپریس ٹریفک کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہے، جس میں مسافر گاڑیوں اور بھاری ٹرکوں کی بلا تعطل آمد و رفت ممکن ہو گی۔

سرنگ کا بیرونی دہانہ بظاہر سادہ دکھائی دیتا ہے، لیکن اس کے پیچھے ایک طویل اور پیچیدہ انجینئرنگ کا عمل کارفرما ہے۔ ماہر انجینئرز نے برسوں تک دونوں طرف سے کھدائی کی، زاویوں اور سمتوں کو ملی میٹر کی سطح پر ناپا گیا، اور جہاں ممکن ہوا، جدید ٹنل بورنگ مشینوں کا استعمال کیا گیا، جبکہ سخت چٹانوں کے مقام پر دھماکوں اور روایتی ڈرلنگ تکنیک سے کام لیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ چین کی تکنیکی مہارت اور انفراسٹرکچر میں تیزی سے ترقی کا واضح ثبوت ہے، جو نہ صرف مقامی معیشت کو فروغ دے گا بلکہ خطے میں سفر کو بھی محفوظ اور آسان بنائے گا۔

ٹیگز: