کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 83 ہزار 216 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 1789 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی، اور انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار 340 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ آج کے مثبت آغاز نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا اور مارکیٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔