Get Alerts

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا پاک بھارت میچ کے لیے مذاکرات پر اظہار اطمینان

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا پاک بھارت میچ کے لیے مذاکرات پر اظہار اطمینان

دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے حوالے سے مذاکرات کے کامیاب نتیجے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کی کامیابی پر وہ خوش ہیں، کیونکہ اس میں کرکٹ کی اہمیت کو ترجیح دی گئی اور باہمی رضامندی سے فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے چیئرمین نے اس بات چیت کی نگرانی کی اور ان کے نمائندے پی سی بی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے بات کرنے کے لیے لاہور گئے، جس کے بعد مسئلہ حل ہوا۔

راجیو شکلا نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے اقدامات نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کرکٹ دوبارہ اہمیت میں آئے اور اس کے نتیجے میں 15 فروری کو ہونے والا پاکستان اور بھارت کا میچ کرکٹ کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی۔ ان کے مطابق، اس میچ کے انعقاد کا فیصلہ ایک "ون ون پوزیشن" ہوگا اور ورلڈکپ ایک کامیاب ایونٹ ثابت ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کو بھی مذاکرات میں ریلیف دیا گیا، اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی تعریف کی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد اس میچ کی تاریخ مزید واضح ہو گئی ہے۔

ٹیگز: