Get Alerts

عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، 21 فروری تک گرفتار کرنے کا حکم

عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، 21 فروری تک گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سہیل آفریدی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔کیس کی سماعت کے دوران سہیل آفریدی کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درج ذیل احکامات جاری کیے۔ 
عدالت نے سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔پولیس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے 21 فروری تک عدالت میں پیش کیا جائے۔
 عدالتی احکامات کے بعد مقدمے کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ٹیگز: