Get Alerts

پشاور: امن و امان پر اعلیٰ سطح کا اجلاس، وفاقی و صوبائی حکومت اور عسکری قیادت کی مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

 پشاور: امن و امان پر اعلیٰ سطح کا اجلاس، وفاقی و صوبائی حکومت اور عسکری قیادت کی مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

پشاور: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی حالیہ صورتحال اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سول اور عسکری قیادت نے صوبے میں پائیدار امن کے لیے سر جوڑ لیے۔
اس اہم بیٹھک میں ملک کی اعلیٰ ترین سکیورٹی اور انتظامی شخصیات نے شرکت کی،جس میں      وفاقی وزیر داخلہ،    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا،     ڈی جی آئی ایس آئی (DG ISI)،    دیگر اعلیٰ سکیورٹی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شامل تھے۔ 
اجلاس کے دوران صوبے میں امن کی بحالی کے لیے درج ذیل پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔شرکاء نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
دہشت گردی اور دیگر سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں سکیورٹی حکام کی جانب سے صوبے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی۔

ٹیگز: