Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ کوئٹہ؛ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ کوئٹہ؛ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف برسرِ پیکار فورسز کی مضبوطی کے لیے 10 ارب روپے کی خطیر مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فرنٹیر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک اہم تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر عسکری حکام نے انہیں صوبے کی سکیورٹی صورتحال اور فورسز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ     سکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی بقا اور امن کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔
    یہ مالی معاونت بلوچستان میں امن و امان کے لیے کام کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ٹیگز: