Get Alerts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کی فتوحات کا تسلسل برقرار، امریکہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کی فتوحات کا تسلسل برقرار، امریکہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست

کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کو 32 رنز سے ہرا دیا۔ ایونٹ میں یہ پاکستان کی مسلسل دوسری جیت ہے جس کے بعد وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 190 رنز بنائے۔ جواب میں امریکہ کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز تک محدود رہی۔    صاحبزادہ فرحان: 73 رنز (نمایاں بلے باز)،،    بابر اعظم: 46 رنز،    شاداب خان: 30 رنز (صرف 12 گیندوں پر)،    صائم ایوب: 19 رنزبناسکے۔    امریکی بولنگ کی بات کی جائے تو شیڈلی وین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
عثمان طارق  نے نپی تلی بولنگ کی۔ پاکستان کے 191 رنز کے ہدف کے سامنے امریکی بلے بازوں نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔    عثمان طارق: 3 وکٹیں،    شاہین آفریدی: 2 وکٹیں،    شاداب خان: 2 وکٹیں حاصل کرپائے۔    امریکی بیٹرز: شبم رانجانے (50 رنز) اور شایان جہانگیر (49 رنز) ہی کچھ مزاحمت کر سکے۔

ٹیگز: