Get Alerts

ہا لی وڈ اداکارہ میرل اسٹریپ کی تنقید پر ڈونلڈ ٹرمپ کا جوابی وار

ہا لی وڈ اداکارہ میرل اسٹریپ کی تنقید پر ڈونلڈ ٹرمپ کا جوابی وار

نیویارک :گولڈن گلو ب ایوارڈز میں ٹرمپ کو کھری کھری سنا نے والی ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ 'میرل اسٹریپ ' کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹس کے ذریعے انکے کئے گئے طنز کے جواب دیئے۔ ٹرمپ نے ادکارہ کو ہالی وڈ کی سب سے "over rated"اداکارہ کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ میرل اسٹریپ ہیلری کلنٹن کی فین ہیں اسی لئے وہ ان پر تنقید کر رہی ہیں۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ادکارہ انہیں جانے بنا ایسے بیانات دے رہی ہیں ، انہوں نے کبھی بھی کسی معذور رپوٹر کا مذاق نہیں اڑایا اور نا ہی وہ ایسا کر سکتے ہیں۔