Get Alerts

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قصور میں بچی کے اغوا اور زیادتی کی مذمت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قصور میں بچی کے اغوا اور زیادتی کی مذمت

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی قصور میں بچی سے زیادتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قصور میں بچی سے زیادتی کا واقعہ شریف حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ملزمان کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے

یاد رہے کہ کل قصور میں پانچ دن قبل اغوا ہونے والی بچی کی لاش ملی ہے جسے درندوں نے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔