چیف جسٹس آف پاکستان نے زینب قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا

 چیف جسٹس آف پاکستان نے زینب قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد :چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے قصور میں 7سالہ زینب کے قتل کااز خود نوٹس لے لیا،چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب پولیس سے 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے قصور میں معصوم بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے۔چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب پولیس سے آئندہ 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
واضح رہے قصور میں معصوم بچی زینب کو 4روز قبل اس وقت اغواءکیاگیاجب بچی قرآن پاک کاسپارہ پڑھنے کیلئے مدرسے جارہی تھی۔تاہم بچی چارورزتک لاپتا رہی۔بعدازاں درندہ صفت ملزمان نے بچی کی لاش کوکوڑے میں پھینک دی۔واقعہ کے وقت بچی کے والدین عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں تھے۔بچی کے والد نے اسلام آبادایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ اورآرمی چیف سے اپیل کی کہ انصاف فراہم کیاجائے۔