Get Alerts

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا
کیپشن: تجارتی بینکوں کے ذخائر کی مالیت 1.09 کروڑ ڈالر کمی سے 6.58 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی:  ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کوجاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت بڑھ کر 18 ارب 8 کروڑ 48 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں.

مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 1.43 کروڑ کے اضافے سے 11.50 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ اس کے برعکس تجارتی بینکوں کے ذخائر کی مالیت 1.09 کروڑ ڈالر کمی سے 6.58 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔