واشنگٹن ، میں چپ نہیں بیٹھوں گا ،امریکی صدرٹرمپ

واشنگٹن ، میں چپ نہیں بیٹھوں گا ،امریکی صدرٹرمپ
سورس: File photo

واشنگٹن ،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سرکاری  ٹویٹراکاؤنٹ سے اعلان کیا ہے کہ مجھے ووٹ دینے والے محب وطنو ہم چپ نہیں بیٹھیں گے ۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ابھی تک الیکشن میں اپنی شکست قبول نہیں کرسکے اور جیسے جیسے وائٹ ہاؤس سے ان کی رخصتی کے دن قریب آرہے ہیں ان کے غصے اورجھنجھلاہٹ میں اضافہ ہورہا ہے ۔ 

ٹویٹر انتظامیہ نے کیپٹل ہل پر چڑھائی کے بعد ان کا ٹویٹ اکاؤنٹ بند کررکھا ہے لیکن آج انہوں ںے اپنے سرکاری ٹویٹ اکاؤنٹ سے اعلان کیا ہے کہ مجھے ووٹ دینے والے عظیم محب وطنوں ، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے،ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور کررہے ہیں۔

ٹرمپ کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ کے سات کروڑ فالوورز ہیں ۔ 

ٹرمپ نے الیکشن کے دوران اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ کو اپنی الیکشن مہم کے لئے خوب استعمال کیاتھا ۔  ٹوئٹر کی جانب سے فوری طور پر صدر ٹرمپ کی مذکورہ بالا پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی گئیں۔

خیال رہے کہ منتخب امریکی صدر جوبائیڈن 20 جنوری کو صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہےکہ اگر صدر ٹرمپ نے فوری استعفیٰ نہ دیا تو ان کا مواخذہ کیا جائےگا۔انہوں نے کہاہے کہ ایوان نمائندگان کے ممبران کو امید ہے کہ ٹرمپ فوری استعفیٰ دیں گے لیکن وہ ایسا نہیں کرتے تو صدر کے مواخذے کے لیے 25 ویں ترمیم کی قانون سازی کے تحت تحریک پیش کی جائے گی۔