پاکستان اپنے قوانین پر مکمل عملدرآمد اور ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے: دفتر خارجہ

Pakistan is fully implementing its laws and fulfilling its responsibilities: Foreign Office
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے قوانین پر مکمل عملدرآمد اور اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے، پاکستان کا قانونی نظام مؤثر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں قانونی عمل کے ذریعہ تحقیقات، پراسیکیوشن اور بتدریج سزا پر عمل ہورہا ہے۔ پاکستان کا قانون کسی بیرونی عوامل یا دباؤ کے بغیر آزادانہ کام کرتا ہے۔

زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ ممبئی کیس میں قانونی عمل بھارت کی طرف سے گواہان بھیجنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اپنے تحفظات بھارتی دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کیلئے محفوظ رکھے۔ اس حوالے سے ناقابل تردید کافی ثبوت پہلے ہی فراہم کئے جا چکے ہیں۔