خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی ، شدت پسندوں کے پاس امریکی اسلحہ ہے: عمران خان 

خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی ، شدت پسندوں کے پاس امریکی اسلحہ ہے: عمران خان 
سورس: Twitter

اسلام آباد (شیراز احمد شیرازی) چیئرمین چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس امریکی اور نیٹو کا اسلحہ ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔ ایک دو وزیر غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔ طالبان نے تعاون ختم کیا تو نقصان ہوگا۔ 

اسلام آباد میں  سیمینارسے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو بیس سال قبل امریکا کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہئیے تھی۔ پرویزمشرف نے ساری سیاسی پارٹیوں کو بلا کر کہا کہ جو بھی نائن الیون میں ملوث ہوا ہمیں اس کو امریکہ کے حوالے سے کریں گے۔جب پاکستان کی فوج کو جنگ میں بھیجا جارہا تھا تو میں نے منع کیا تھا.

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں کبھی امن کا مسئلہ نہیں تھا ۔نائن الیون کے بعد پاکستان نے فیصلہ کیا کہ امریکہ کا ساتھ دینا ہے۔ٹی ٹی پی اس جنگ کے بعد وجود میں آئی۔ہمیں سب سے ذیادہ خودکش حملہ آوروں نے نقصان پہنچایا۔ ہمارے خلاف خودکش حملے اس لئے ہوئے کہ ہم امریکا کا ساتھ دے رہے ہیں۔ امریکہ بھی افغانستان سے خودکش حملہ آوروں کی وجہ سے بھاگا۔ 

عمران خان نے کہا کہ خودکش حملہ آوروں کا کوئی توڑ نہیں۔ افغانستان میں جب طالبان کی حکومت آئی تو ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔جب فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام کا فیصلہ ہوا تو تمام صوبوں نے فیصلہ کیا کہ وہ فاٹا کو فنڈز دیں گے۔ کے پی حکومت کے علاوہ صرف پنجاب نے وعدے کے مطابق فاٹا کو فنڈز دیے جبکہ سندھ نے صاف انکار کردیا۔ افغانستان سے  متعلق اجلاس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو نہیں بلایا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں