لکی مروت: نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد کو قتل کردیا

لکی مروت: نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد کو قتل کردیا
سورس: file

لکی مروت:  خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کے  اہلخانہ پر فائرنگ کر کے خواتین اور بچوں سمیت8 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ  گزشتہ رات پیش آیا۔

 
پولیس کےمطابق ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا  گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کے بعد وجہ قتل کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔

مصنف کے بارے میں