میچ کے دوران کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سےجاں بحق، ویڈیو وائرل

 میچ کے دوران کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سےجاں بحق، ویڈیو وائرل

نوئیڈا: بھارت میں میچ کے دوران کرکٹر پچ پر دل کا دورہ پڑنے سےجاں بحق ہو گیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔


 غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ وکاس نیگی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے میچ کے دوران بیٹنگ کیلئے پچ پر موجود تھا جب ان کی دل کے درد کی شدت سے وفات ہوئی۔ 

ویڈیو میں وکاس نیگی کو ساتھی کھلاڑی امیش کمار  کے چوکا لگانے کے بعد ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے آگے بڑھتے دیکھا گیا۔ وکاس جیسے ہی امیش کمار کے پاس پہنچے  تو درد کی شدت کے باعث نیچے زمین پر گرگئےجس کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے وکاس کو چاروں طرف سے گھیر لیا، بعدازاں طبی  ٹیم بھی گراؤنڈ میں پہنچ گئی اور وکاس کو گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

758c467e59b5a297e739c6258d098b1c

میڈیا رپورٹس کے مطابق گراؤنڈ سے لے جانے کے بعد  وکاس کو  نوئیڈا کے قریبی اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفات سے قبل وکاس نیگی نے 6 گیندوں پر7 رنز بنائے تھے۔

مصنف کے بارے میں