راولپنڈی :ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے عراق کا سرکاری دورہ کیا اور کمانڈر عراقی ایئر فورس سے ملاقات کی۔ ایئر چیف کو ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
مذاکرات میں دوطرفہ عسکری تعاون، مشترکہ تربیت، صلاحیت سازی اور عملی تعاون کو مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔ اس دوران عراقی ایئر فورس نے جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے خریدنے میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔