Get Alerts

سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی: پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,700 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 3,172 روپے کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 37 ڈالر کے اضافے سے 4,509 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
 
 

ٹیگز: