Get Alerts

ویسٹ انڈیز نے بھارت کو واحد ٹی 20 میچ میں شکست دیدی

ویسٹ انڈیز نے بھارت کو واحد ٹی 20 میچ میں شکست دیدی

جمیکا : ویسٹ انڈیز نے واحد ٹی 20 میچ میں بھارت کو باآسانی شکست دیکر ٹرافی پر قبضہ کر لیا ۔ کنگسٹن کے سبینا پارک میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو  جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دیا ۔ویسٹ انڈیز نے ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ویسٹ انڈیز نے لوئس کی شاندار  سنچری کی بدولت ہدف انیسویں اوور کی تیسری بال پر حاصل کر لیا ۔لوئس نے 62 بالز پر 12 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 125 رنز اسکور کیے اور ناقابلِ شکست رہے ۔ ویسٹ انڈیز کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی کرس گیل تھے جو 20رنز بنا کر یادیو کا نشانہ بنے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔