وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز واپس پاکستان پہنچ گئے

وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز واپس پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز قطر سے واپس پاکستان پہنچ گئے۔ حسین نواز چند روز قبل قطری شہزادے حماد بن جاسم سے ملاقات کرنے کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ گئے تھے.

تاہم حسین نواز پیر کو واپس پاکستان پہنچ گئے ،ذرائع  کے مطابق حسین نواز پیر کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 786کے ذریعے وطن واپس پہنچے ۔قطری شہزادے حماد بن جاسم کے متعدد ملکوں کے سیاسی و مقتدر خاندانوں کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھتے ہیں جبکہ پاناما لیکس کی تحقیقات میں وزیر اعظم کے بچوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق قطری شہزادے کے خطوط کے چرچے تاحال جاری ہیں. سیاسی ماہرین نے حسین نواز کی واپسی کو اہم قرار دیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔