افغانستان سے 300 امریکی فوجیوں کا انخلا

افغانستان سے 300 امریکی فوجیوں کا انخلا

کابل:امریکی فضائیہ کے 300 اہلکار جنوبی افغانستان کے صوبے قندھار میں 9 ماہ تک تعینات رہنے کے بعد واپس امریکا روانہ ہوں گے۔کہا جا رہا ہے کہ اس دستے کی واپسی کے بعد بھی افغانستان سے کچھ اور امریکی فوجیوں کا انخلاء ہوگا جن کی مجموعی تعداد 500 بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے پکتیا میں امریکی ڈرون حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یاد رہے امریکی صدر باراک اوبامہ نے 2014 سے افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کا اعلان کر دیا لیکن پھر یہ اعلان موخر کر دیا گیا تھا،دوسری طرف پینٹا گون نے افغانستان کے خراب حالات کے پیش نظر مزید فوج بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اٖفغانستان سے امریکی فوجوں کے اںخلا کو پہلا قدم قرار دیا جا رہا ہے ہو سکتا ہے کہ  امریکی فوجیں قدرے سست روی سے اپنا انخلا شروع کردیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔