Get Alerts

بھارت امریکہ اور جاپان کی مشترکہ بحری مشقوں سے کوئی پریشانی نہیں: چین

بھارت امریکہ اور جاپان کی مشترکہ بحری مشقوں سے کوئی پریشانی نہیں: چین

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ بھارتی بحریہ کی مالا بارمشقوں سے کوئی پریشانی نہیں ہے ، ہمیں متعلقہ ممالک کے درمیان معمول کے دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے کہی ہے کہ اس بات کی اہمیت اس لئے ہے کہ مالا بار مشقوں میں آبدوز شکن مشقیں بھی شامل ہیں۔ بھارت ، امریکہ اور جاپان کی یہ مشترکہ مشقیں آئندہ ہفتے  بحرہند  میں ہوں گی۔ہمیں توقع ہے کہ اس قسم کے تعلقات اور تعاون براہ راست کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں۔

ترجمان نے کہا   کہ چین بحرہند کے علاقے میں اپنی آبدوز بھیجتا رہا ہے۔ ان مالا بار مشقوں کا دائرہ کار بہت وسیع ہے کیونکہ امریکہ کا اس میں طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس نمٹز بھی شامل ہے، بھارت اپنا طیار ہ بردارجہاز آئی این ایس وکرما ڈیکیہ اور جاپان ہیلی کاپٹر بردار جہاز ایزومو   ان مشقوں میں لا رہا ہے ، جس میں تین ممالک کے بیس سے زیادہ جنگی جہاز شرکت کریں گے۔