دنیا کے عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 9 سال بعد ریال میڈرڈ کو چھوڑ دیا

دنیا کے عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 9 سال بعد ریال میڈرڈ کو چھوڑ دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

میڈرڈ: دنیا کے عظیم فٹبالر اور پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے 9 سال بعد اسپین کے کلب ریال میڈرڈ کو چھوڑ کر اطالوی کلب یوونٹس میں ٹرانسفر کروا لیا۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو 2009 میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر ریال میڈرڈ کا حصہ بنے تھے اور اس وقت دنیا کے سب سے مہنگے کھلاڑی قرار پائے تھے۔ سالہ رونالڈو نے اسپین میں 9سال قیام کے دوران ریال میڈرڈ کے لیے 15ٹرافیاں جیتیں جس میں 4مرتبہ چیمپیئنز لیگ جیتنا بھی شامل ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ2018،زیرو سے ہیرو کون کون بنا ؟
   

یوونٹس کے صدر آندرے اگنیلی یونان پہنچے جہاں رونالڈو ورلڈ کپ کے عبد چھٹیاں منا رہے ہیں اور سپراسٹار کے ایجنٹ کی آمد کے بعد دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

ہسپانوی کلب نے 5مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے عظیم فٹبالر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ریال میڈرڈ اس کھلاڑی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے جس نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کے بہترین فٹبالر ہیں اور کلب کے ساتھ ساتھ فٹبال کی تاریخ میں ریال میڈرڈ کے ساتھ ایک ریکارڈ ساز اور تاریخی دور گزارا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف عوامی طاقت سے وقت کا رخ موڑ سکتے ہیں: مریم نواز
    

پرتگال کے کپتان نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے میڈرڈ کے ساتھ شاندار 9سال گزارے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میری زندگی میں نئے دور کے آغاز کا وقت آچکا ہے اور اسی لیے میں نے کلب سے درخواست کی کہ میری ٹرانسفر کی درخواست قبول کی جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن میں کسی اور ادارے کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے: نواز شریف
  

رپورٹس کے مطابق رونالڈو کا یوونٹس سے 4سال کے لیے 100ملین میں معاہدہ ہوا ہے اور ممکنہ طور پر وہ اپنے شاندار فٹبال کیریئر کا اسی کلب کے ساتھ اختتام کریں گے۔

  

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں