تاجروں کی مدد کے بغیر قرضوں کے جال سے نہیں نکل سکتے : وزیراعظم عمران خان

تاجروں کی مدد کے بغیر قرضوں کے جال سے نہیں نکل سکتے : وزیراعظم عمران خان
کیپشن: image by facebook

کراچی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتوں کی ترقی کے لیے بجلی سستی سپلائی کرر ہے ہیں ، تاجروں کی مدد کے بغیر ہم قرضوں کے جال سے نہیں نکل سکتے ہیں ، ہم نے صنعتوں کو ترقی دینی ہے تاکہ معیشت ترقی کرے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کی ترقی کے لیے سستی بجلی فراہم کر رہے ہیں، تاجروں کی مدد کے بغیر قرضوں کے جال سے نہیں نکل سکتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لیے تجارتی خسارے میں نمایاں کمی لائیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ غیر ضروری درآمدات کم کر رہے ہیں ، ہماری برآمدات بڑھنے کی بجائے نیچے چلی گئی ہیں ، صنعتوں کو سستی بجلی دے رہے ہیں ، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی لائیں گے ، پاک فوج نے پہلی مرتبہ اپنے اخراجات کم کیے ہیں ، ٹیکس کا آدھا پیسہ سود اور قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے ۔