پاکستان میں کورونا کے مزید 35 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

Coronavirus, Pakistan, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا کے وار مسلسل جاری ، مزید 35 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 555 ہو گئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق ، 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار 828 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 48 ہزار 134 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.79 فیصد رہی جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار ، 300 سے تجاوز کرچکی ہے ۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ، گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 1.4 ریکارڈ کی گئی ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 1.8، فیصل آباد میں بھی0.7، ملتان میں 0.9 جبکہ سیالکوٹ میں 1.5 ریکارڈ کی گئی ۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 240 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 347,793 ہو گئی جبکہ اب تک کل 328,554 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8,424 ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں 3 اموات جبکہ صوبہ بھر میں کل 10 اموات ہوئیں ۔ اموات کی کل تعداد 10,815 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17,317 ٹیسٹ کئے گئے ۔ صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 5,809,991 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 120، راولپنڈی 47، ملتان 9، سیالکوٹ 9، فیصل آباد 7 اور رحیم یار خان میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ بہاولنگر میں 4، بھکر 4، گجرانوالہ 3، مظفر گڑھ 3 اور ننکانہ صاحب میں 3 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔ چکوال، ڈیرہ غازی خان، جھنگ، جہلم، لیہ اور ساہیوال میں بالترتیب 2 دو مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

بہاولنگر، چینوٹ، گجرات، خوشاب، لودھراں، میانوالی، نارووال اور پاکپتن میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔ راجن پور، سرگودھا، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا۔