مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے پاک فوج کیساتھ لاہور گیریژن میں دن گزارا: آئی ایس پی آر

Students, universities, Pakistan Army, Lahore garrison, ISPR

راولپنڈی: مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے پاک فوج کے ساتھ لاہور گیریژن میں دن گزارا ، طلبا کو پاک فوج کے تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ، دورے کا مقصد طلبا کو پاک فوج کے معمول کے امور اور دفاعی صلاحیت سے روشناس کرانا تھا ۔ طلبا نے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی سواری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ۔ طلبا نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی ۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ، امتحان میں 1 لاکھ 89 ہزار ، 529 امیدوار شرکت کر رہے ہیں ۔

آج انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پہلا پرچہ شماریات اور سائیکالوجی کا ہوا ہے ۔ امتحانی مراکز میں سٹوڈنٹس کی جامع تلاشی کے بعد کمرہ امتحان میں داخل کی اجازت دی گئی ۔ امتحانی مراکز میں کورونا ایس او پیز پر سخت سے عملدرآمد کرائے جا رہا ہے ۔

بارویں جماعت کا پرچہ دینے والے سٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک سے پرچے لینے کی تاریخ کا علان کر دیا ہے ۔ جبکہ سکولز اور اکیڈمی بند ہونے سے امتحان کی ٹھیک سے تیاری نہیں کر سکے ۔ حکومت کو پیپرز کی تیاری کیلئے وقت دینا چاہیے تھا ۔

واضح رہے کہ لاہور ڈویثرن میں ایک لاکھ 89 ہزار 529 سٹوڈنٹس انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات دے رہے ہیں ۔ بارویں جماعت کے پرچے 27 جولائی تک جاری رہیں گئے ۔